پاکستان دہشتگردوں سے فوائد حاصل کرتی ہے: براہمداغ بگٹی

641

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمدغ بگٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ سمجھنا ہوگی کہ پاکستانی ریاست کبھی بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کریگی کیونکہ وہ ان دہشتگرد تنظیموں کو ریاستی پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

براہمدغ بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی ریاست دہشتگردوں سے فوائد حاصل کرتی ہے اور اگر دہشتگردی کو شکست دینا ہے تو سب سے پہلے پاکستان کو شکست دینا ہوگا۔