کے جی ایف چیپٹر 2 نے تمام ریکارڈ تھوڑ دیئے

1291

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے ریلیز کے پہلے ہی روز 140 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس ریکارڈ کرکے تمام بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم تھیٹروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ سے 20 کروڑ روپے کما چکی تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گذشتہ ماہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر آر آر کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 134 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار ساؤتھ انڈین سینما کے اداکار یش ادا کر رہے ہیں۔

کے جی ایف چیپٹر 2 کے مصنف اور ہدایت کار پرشانت نیل ہیں۔