سبی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

141

سبی میں سٹی تھانہ کی حدودمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا  ۔

تفصیلات کے مطابق سبی سٹی تھانہ کی حدود میں بکرا منڈی کے علاقہ میں محمد خان ولد فیض محمد شاہوانی کو نامعلوم مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے قتل کردیا .

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے قتل ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال سبی لے گئے بعدازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا.