گوادر: کوسٹ گارڈ کے خلاف شہریوں کا دھرنا

288

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بدھ کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے کوسٹ گارڈ کیمپ کے مرکزی دروازہ پر جمع ہوکر دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری رہا –

گذشتہ روز کنٹانی ہور میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی جانب سے مزدوروں پر تشدد اور ڈیزل ضبط کرنے کے خلاف حق دو تحریک کی اپیل پر احتجاج کی جارہی ہے –

مظاہرین نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے میجر بابر یہاں بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے – انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کا مقامی لوگوں کے ساتھ رویہ مالک اور غلام کا ہے جو ناقابل قبول ہے –

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر مقامی سیکورٹی اہلکار یہاں کے کلچر و روایت سے نابلد ہیں اور ہمارے قومی غیرت کو للکار رہے ہیں –

انہوں نے کہا کہ میجر بابر کو فوری طور پر معطل کرکے سرحدی کاروبار کو بحال کیا جائے –

رات گئے تک مظاہرین کا احتجاج جاری ہے –