بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 19 مارچ کو بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اعجاز ولد عیسٰی سکنہ تجابان سنگ آباد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سعید لاٹھو کا اہم کارندہ تھا،اعجاز علاقے میں سماجی جرائم میں ملوث ہونے کے علاوہ آزادی پسند دوستوں کو شہید اور اغواء کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم مستونگ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی آلہ کار سکندر بڈھازی دہوار ولد عبد السلام، علی احمد دہوار ولد عید محمد، ثاقب دہوار ولد نذیر احمد، ناصر بڈھازی دہوار ولد عبدالسلام سے سماجی فاصلہ اختیار کریں کیونکہ تنظیم کسی بھی وقت اُن پر حملہ کرسکتی ہے۔ ڈیتھ اسکواڈ کے یہ کارندے سابق ایف سی اہلکار ناصر کی سربراہی میں عام عوام کو دھمکانے اور بھتہ خوری کے علاوہ کئی دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی دفاع کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگی۔