گڈانی: بلوچ ساحل کی دفاع کے لئے مقامی خواتین سراپا احتجاج

485

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی تحصیل گڈانی میں مقامی خواتین سراپا احتجاج بن گئے ہیں –

احتجاج کی قیادت کرنے والی معروف خاتون سماجی رہنماء لال بی بی بلوچ کے مطابق بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی سی ڈی اے) کیجانب سے مقامی ماہیگیروں کے ساتھ ذیادتی اور انکی حق تلفی اور ساحل سمندر پر قبضے کے خلاف یہ احتجاج جاری ہے –

لال بی بی بلوچ کی قیادت میں گڈانی پارک کے قریب احتجاجی گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے – جہاں مقامی خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہیں –

لال بی بی بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ گڈانی میں بی سی ڈے اے کی غنڈہ گردی اور قبضہ گیری سمجھ سے بالاتر ہے –

انکا کہنا تھا کہ ایک ناکارہ جیٹی کی آڑ میں پورے ساحل پر قبضہ کرنے ماہی گیروں کو بے دخل کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں-

لال بی بی بلوچ نے کہا کہ گڈانی جیٹی کی تعمیر ہونے سے جو قدرتی طور پر پہلے تھی وہ مذکورہ جیٹی سے ہزار گناہ زیادہ ماہی گیروں کے لئے کارآمد تھی، جیٹی بنانے کے بجائے ایک قسم کی چاردیواری بنا کر ماہی گیروں کو مذید پریشانی میں مبتلا کیا گیا اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ماہیگیروں کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی کشتیاں مرمت کرنے یا سمندری تیز ہواؤں کی پیش نظر اپنی کشتیاں بجائے جیٹی کے دائیں بائیں رکھنے کے کہیں اور لے جائیں جو کہ مقامی ماہیگیروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے –

انہوں نے کہا کہ بی سی ڈی اے مقامی ماہیگیروں کو اپنے ساحلی پٹی سے بے دخل کرنا چاہتی ہے جس کی اجازت ہم کبھی نہیں دیں گے –