بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے کوئٹہ کی طرف روانہ ہونے والا گلزار دوست کا پیدل لانگ مارچ سوراب سے آج کوئٹہ کی طرف روانہ ہورہا ہے –
پیدل مارچ 16ویں روز میں سوراب کے مرکزی شہر پہنچ گیا – شہر میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے گلزار دوست اور اسکے ساتھیوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا –
اس موقع پر انسانی حقوق کے کارکن جبری گمشدگی کے شکار راشد حسین بلوچ کی والدہ نے مارچ کا استقبال کرکے شرکت کی –
خیال رہے کہ رواں سال کی 27 فروری کو کیچ کے مرکزی شہر تربت سے شال کی جانب گامزن پیدل لانگ مارچ کو ماما قدیر بلوچ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اسکے مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی، سیکیورٹی فورسز کی آبادیوں سے انخلا ، منشیات کا خاتمہ، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت بلوچستان کی زمینوں پر ناجائز قبضے کا خاتمہ شامل ہیں۔