پارٹی رہنماؤں پر تشدد کے خلاف جمعیت کا بلوچستان بھر میں احتجاجی دھرنا

402

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جمیعت ارکان کے گرفتاری کے خلاف بلوچستان میں پارٹی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے مختلف علاقوں روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا-

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پارلیمنٹ لاجز میں کارروائی کی ہے اور 19 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واقعہ کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انصار الاسلام ایک پرائیویٹ ملیشیا ہے جسے اکتوبر 2019 کے دوران غیر قانونی قرار دیا گیا تھا انکے 19 ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے لاجز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے تاہم وزیر داخلہ نے مولانا صلاح الدین اور جمال الدین کی گرفتاری کی تردید کی ہے-

واقعہ کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں جمعیت کارکنان باہر نکال آئے اور واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جمعیت کارکنان کی جانب سے بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے-

دریں اثناء پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے گرفتاری پر مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے جارہے ہیں-