حب: سنگ مرمر لے جانے والے ٹرک کے قریب دھماکہ

661

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں سنگ مر مر لے جانے والی ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب چوکی سراوان ہوٹل سیوک سینٹر کے قریب پتھر سے لدے ٹرک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے-

حب پولیس اور ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو گھیر لیا ہے-

پولیس کے مطابق دھماکہ ٹرک کے اندر ہوا ہے تاہم نوعیت کے متعلق تحقیقات جاری ہے جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور کلینڈر کو بھی حراست میں لے لیا ہے-۔