پرینکا چوپڑا ماں بن گئی

464

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس والدین بن گئے ہیں۔

پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ پرینکا اور نک جونس نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’’ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم سروگیسی سے والدین بنے ہیں۔

ہم احتراماً اس خاص وقت کے دوران آپ سے رازداری کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔