تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز اہلکار کی لاش کے بدلنے ان کے ارکان کی لاشیں دی گئی ہے جن کی آج تدفین کی گئی۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 جنوری کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں باجوڑ ـ دیر کے بارڈر پر پولیس اور لیویز کی چوکیوں پر تعارضی حملہ کیا گیا تھا جس میں ہمارا مخلص نامی ایک ساتھی شہید ہوا تھا، جبکہ گذشتہ ماہ بھی ایک مقابلے میں جلیل نامی مجاہد شہید ہوا تھا، ان دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ـ
محمد خراسانی نے کہا کہ سلارزئی میں ہوئے حملے کے دوران مجاہدین نے دشمن کی ایک لاش قبضے میں لے رکھی تھی، جس کے بعد باقاعدہ مذاکرات ہوئے اور لیویز اہلکار کی ایک لاش کے بدلے مخلص اور جلیل کے اجساد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے اور ان کی نماز جنازہ ادا کرکے حسبِ معمول انہیں عزت کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ـ
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یاد رہے کہ اس سے قبل ہمارے شہداء کو لاوارث لاش کہہ کر بغیر جنازے کے دفنادیا جاتا یا ان کی بے حرمتی کی جاتی ـ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لاشوں کی بے حرمتی کرنا شریعت محمدی، قبائلی و ملکی رسم و رواج اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔
تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔