شہید نصیر کمالان، شہید احمد داد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ بی این ایم

290

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے شہید نصیر کمالان اور شہید احمد داد کے گیارہویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد و پیمان کا اعادہ کیا ہے کہ شہداء کی مشن منزل کی حصول تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہ پاکستان کی حیوانیت اوردرندگی کااندازہ اس واقعے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ شہید نصیر کمالان نام نہاد عدالتی پیشی کے لیے پسنی سے گوادر شفٹ کرنے کے دوران پولیس کے حراست سے لے کر پہلے جبری لاپتہ کردیا اور پھر ان کی مسخ لاشیں پھینک دیں ۔

انہوں نے کہاکہ نصیر کمالان ایک زیرک رہنما،ایک انقلابی شاعر اور بلوچ قومی آزادی اور ساحل کے عاشق تھے، انہوں نے اپنی زندگی بلوچ قومی آزادی کے لیے وقف کی تھی ،ان کے تعلیم وتربیت سے بے شمارنوجوان تحریک آزادی کے مختلف صفوں میں شامل ہوگئے ،ان میں ان کاجوانسال بیٹا شہیدسمیرکمالان بھی شامل تھا، سمیر کمالان اپنے والد کے راستے گامزن ہو کر دھرتی کے لیے شہید ہوگئے ۔

شہداءکی گیارہویں برسی کے موقع پرہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ پارٹی شہداکی مشن کے لیے انتھک محنت اور تدبیر سے آزادی کی تحریک کونئی بلندیوں تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔