آواران: پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

757

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔

جھڑپ آواران کے علاقے جت کولواہ کے مقام پر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مقام پر مسلح موٹر سائیکل سواروں اور فورسز اہلکاروں کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق دیر تک چلنے والی اس جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ اطلاعات ہیں کہ فورسز کو اس حملے میں نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم دوسری جانب جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

فورسز کے نقصانات کے حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ناہی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ تاہم جھڑپ کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسی طرح فورسز نے آواران میں بھی مسلح افراد کو گھیر نے کی کوشش کی تھی۔ بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فورسز اور بی ایل ایف سرمچاروں کے اس جھڑپ میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔