کراچی میں دھماکہ

486

کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کےمطابق جمعہ کی شام تقریبا پونے 5 بجے شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک میں دھماکا ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا بینک کے عقب میں ٹوٹی ہوئی دکانوں میں ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

‏حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں بلال ہوٹل کے قریب واقع نالے میں گیس پریشر کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے –

ًخیال رہے کہ 18 دسمبر کو شیرشاہ پراچہ چوک پر نالے کے اوپر قائم نجی بینک کی عمارت کے اندر دھماکے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل تھے۔