خضدار: باراتیوں کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

342

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارات لے جانے والی ویگن اور مخالفت سمت سے آنے والے ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہوئے ہیں –

حادثہ خضدار کے علاقے وئیر کے مقام پر پیش آیا جب باراتیوں کی گاڑی ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کی جانب جارہی تھی –

زخمیوں اور جانبحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں-

مقامی افراد کے مطابق حادثے کے باعث زخمی کافی دیر تک پھنسے رہے، حادثے میں زخمی افراد میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے –

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور حادثے میں ہلاک افراد کو خضدار سول اسپتال منتقل کردیا ہے –