کراچی: وی بی ایم پی احتجاج جاری، مولانا ہدایت الرحمٰن کی شرکت

563

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 4548 دن مکمل ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور بلوچستان کو حق دو تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان نے کیمپ کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ تعامل اور تڑپ کی شدت کیساتھ نظر کے سامنے کوئی رہتا ہے، اس کا پتہ نہیں جبکہ اس کے واپسی کی منتظر نگاہیں دروازے پر لگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی شکوک کا پودا اپنے بھیج کے سخت خول میں محوئے خواب تھا کہ وفاداری کے پاک دامنی پر بے وفائی کے تہمت لگاکر اس کو داغ دار کرنا شروع کیا گیا۔

وی بی ایم پی کے رہنماء ماما قدیر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو بغیر کسی وارنٹ و قانون کے گرفتار کرکے اٹھایا جاتا ہے، کئی مہینے اذیت گاہوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بناکر لوگوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے اور پھر ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں اور جنگلات میں جانوروں کے خوراک کے طور پر پھینک دیئے جاتے ہیں۔

دریں اثناء رواں سال ‏2 جنوری کو نیچاری روڑ کوئٹہ سے لاپتہ قاضی نعمت اللہ نیچاری کے والد اور بھائی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے کوئٹہ میں ملاقات کی اور نعمت اللہ قاضی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیے۔

نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تنظیم رحمت اللہ کے کیس کو صوبائی و وفاقی حکومت اور کمیشن کو فراہم کرنےکے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ نصراللہ بلوچ نے ان سے کہا کہ حال ہی میں انکی ملاقات صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے ملاقات ہوئی ہے مشیر داخلہ نے انہیں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔