پنجگور میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

670

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے –

تفصیلات کے مطابق پنجگور گوران کے علاقے میں سی پیک روٹ پر مسلح افراد نے فورسز کے ایک قافلے کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا-

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد فورسز ومسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مسلح افراد کے حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم دوسری جانب کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات نہیں –

یاد رہے آج بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ اس سے قبل تربت کے علاقے ناصر آباد میں فورسز کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا –

تربت میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت حملے میں پاکستانی فورسز کے سات اہلکار ہلاک کئے۔