بلوچ قوم دوست رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ چین کی بلوچ بحیرہ میں موجودگی و اثر سوخ عالمی و علاقائی طاقتوں کے لئے خطرہ ہے۔ اگر چین کے سمندری راستوں پر کنٹرول کے منصوبے کا سدباب نہیں کیا گیا تو یہ دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا-
بلوچ رہنماء نے سنیچر کے روز سوشل میڈیا نیٹورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی عزائم کے ساتھ بحیرہ بلوچ میں چین کی موجودگی علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے دنیا نے چین اور پاکستان کے ان خطرناک عزائم پر غور نہ کی تو انہیں بلوچ قوم سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اس خطرے کو پہلے محسوس کرچکی ہے اور اس کے خلاف برسرپیکار ہے –
بلوچ رہنماء نے بین الاقوامی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ دنیا چین کی بلوچ بحیرہ میں موجودگی کے باعث خطرات کو محسوس نہیں کر سکا تو دنیا کے لئے اسکے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں –
بلوچ رہنماء نے مزید کہا ہے کہ یہی وقت ہے کہ علاقائی اور عالمی طاقتیں اپنے حقیقی اتحادیوں کا انتخاب کریں۔