رکھیہ خان کو بازیاب کیا جائے – لواحقین

290

بلوچستان کے ضلع ہرنائی شاہرگ سے ‏8 جون 2019 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا رکھیہ خان کے اہلخانہ نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے شکار ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی-

انہوں نے اس موقع پر رکھیہ ولد قادر خان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات تنظیم کے چیئرمین کو فراہم کیے –

نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تنظیم رکھیہ خان کی کیس کو صوبائی و وفاقی حکومت اور کمیشن کو فراہم کرنے کے ساتھ ہر فورم پر رکھیہ کی باحفاظت بازیابی کے اپنی کردار ادا کریگی-

اس موقع پر رکھیہ خان کی لواحقین نے ملکی اداروں سے اپیل کی کہ رکھیہ خان کو منظر عام پر لایا جائے –