کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی حراست بعد لاپتہ

693

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک ہفتے کے دورانیہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

فورسز نے کل رات ایک بار پھر کیچ کے علاقے تمپ سرنکن میں ایک بار پھر چاپہ مارکر دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔ لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت عارف اور مصدق ولد رحیم جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ دونوں بھائی اس خاندان کے ساتویں افراد نے انہیں اسی ہفتے میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

اس سے قبل چار افراد بشام ولد غلام محمد، ساری ولد ابراہیم، شیراز ولد اسماعیل اور حکیم ولد غلام محمد کو 23 تاریخ کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ تاہم 23 تاریخ کو لاپتہ ہونے والا حکیم ولد غلام محمد گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لطیف ولد محمد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔