طالبعلموں کی بحفاظت بازیابی تک جامعہ بلوچستان تمام تر سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی – بلوچستان طلبہ تنظیمیں

269

بلوچستان کے طلباء تنظیموں، بی ایس او، بی ایس او پجار، بساک، پی ایس ایف اور پیپلز ایس ایف نے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کو سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بندکرنے کی نوٹیفکیشن پر رد عمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور معاہدات کے برخلاف قرار دے دیا ہے

طلباء تنظیموں کی مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان اس وقت حکومتی کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے تحت بند ہے۔ نومبر کو جامعہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں واضح طور پر اس بات کہی گئی تھی کہ دو لاپتہ طالبعلموں کی بحفاظت بازیابی تک جامعہ بلوچستان تمام تر سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی اور اس سے منسلک پروفیشنل و نن پروفیشنل کالجز کے امتحانات ملتوی رہیں گے

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ہر بار معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکم نامے جاری کردیتا ہے جس کی مثال کچھ دن پہلے میڈیکل کالجز کے امتحانات کا اعلان اور آج ایک بار پر پہلے سے بند جامعہ کو دوسری بار بندکرنے کی نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے۔ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ جامعہ بلوچستان اس وقت لاپتہ فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی طور پر بند ہے۔ لہٰذا انتظامیہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر رو گردانی نہ کرے۔