بلوچستان: گنداخہ میں مسلح افراد و پولیس میں فائرنگ : ایس ایچ او سمیت 3 افراد ہلاک

276

بلوچستان کے علاقے گنداخہ میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن میں ایس ایچ او سمیت 3 افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گنداخہ کے قریب دلدارواہ کے علاقے میں مسلح  افراد کے خلاف آپریشن میں  ایس ایچ او گنداخہ رحیم بخش مری پولیس نفری کے  مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گنداخہ تھانہ کے ایس ایچ او رحیم بخش مری موقع پرہلاک ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ساتھ اے ٹی ایف فورس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی خالد زمان کی قیادت میں علاقے کو گھیرے میں لیکرمسلح افراد  کے خلاف آپریشن  کو مزید وسیع کردیا، جس میں بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی لی گئی ۔

پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت زوالفقار کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ سکی۔