دکی: کمسن بچی زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار

329

بلوچستان کے علاقے دکی میں دس سالہ بچی کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ دار نے گھر جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پرانا دکی کے علاقے کلی ٹھٹی میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

پولیس تھانہ دکی میں درج ایف آئی آر کے مطابق دس سالہ بچی کے ساتھ اسکے قریبی رشتہ دار ساجد ولد پیر محمد ترین نے بچی کے گھر جاکر زیادتی کی ہے۔

پولیس کے مطابق دس سالہ بچی کے والدین وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی اور متاثرہ بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے لورالائی منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔