گوادر دھرنا: واشک اور کچگ میں پاکستانی فوج نے ظلم کا بازار گرم رکھا ہے – مولانا عبدالوحید

705

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اپنے مطالبات کی حق میں بلوچستان حق دو تحریک کا دھرنا میں آج 27ویں روز جاری رہا جبکہ شرکاء سے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئیے مشورے لیے جارہے ہیں –

اس موقع پر بلوچستان کے ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالوحید بلوچ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئیے اپنا مشورہ دیتے ہوئے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واشک کے علاقے کچگ اور ناگ میں فورسز کی طرف سے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے –

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی روزگار پر قدغن ہیں اور فصلات کو آگ لگا دی گئی ہے –

انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے سیکورٹی فورسز پر ایک بم دھماکہ ہوا تھا اس کے ردعمل فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کی نقل حرکت پر پابندی عائد کی ہے –

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جاتا ہے اور مال مویشیوں کو بھی لے جاتے ہیں –

انہوں نے کہا کہ اس بدترین انسانی حقوق کی پامالی اور لوگوں کی مشکلات کو فوج کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ تمھارا مسئلہ نہیں جاؤ مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھاؤ –

انہوں نے کہا کہ شاید ان باتوں کے بعد میں دوبارہ آپ کے درمیان نہیں رہو لیکن میرے ان باتوں کو آگے لیجائے اور لوگوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں –