بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سبی کے مقام پر دو مختلف حملوں میں قابض پاکستان فوج کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ انکے پوسٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پہلا حملہ سبی کے علاقے کرمووڈھ میں جبکہ دوسرا حملہ سبی ہی کے علاقے ببرکچ میں کیا، جہاں 24 نومبر کو بی ایل اے کے سرمچاروں کے پہلے سے ہی نصب کیے گئے ایک بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے قابض پاکستان فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔