منگچر: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

414

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے ایف سی کینٹ کے داخلی دروازے پر مامور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے –

یاد رہے آج پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی –

بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے ہیں تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کے جانب سے قبل نہیں کی گئی ہے –