قلات: یوفون موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

428

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں موبائل کمپنی کی ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات قلات کے علاقے شور پارود میں قائم پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا اور اسٹیشن کے اندر موجودہ مشینری کو بھی آگ لگاکر ناکارہ بنادیا

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موبائل کمپنیاں بلوچستان میں سہولت کے نام پر ایک قہر سے کم نہیں ہیں جہاں بلوچ مسلح جہدکاروں سمیت سیاسی کارکنوں کو اغواء کرنے میں باقاعدہ ریاستی مشینری کے طورپر استعمال ہورہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں ٹیکسس سے ریاست کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دے رہی ہیں وہیں جہد کاروں کے موبائل فونز کو ٹریس کرنے میں باقاعدہ سہولت کار کے طورپر استعمال ہورہی ہیں جن کے خلاف ہم اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں گے۔