حب سے پولیس نے بھائی کو گرفتار کرکے خفیہ اداروں کے حوالے کیا – نازیہ بلوچ

462

حب چوکی کے رہائشی نازیہ بلوچ کے مطابق اسکے بھائی عامر بلوچ کو حب پولیس نے زبردستی بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کرکے پاکستانی خفیہ اداروں کے حوالے کیا جس کے بعد سے میرا بھائی لاپتہ ہے –

نازیہ بلوچ کے مطابق رواں ماہ 23 نومبر کو اسکا بھائی عامر خان بلوچ حب گڈانی کراس کے قریب پی ایس او پٹرول پمپ پر اپنے ڈیوٹی پر موجود تھا کہ سول کپڑوں میں مبلوس کچھ افراد ایک ویگو گاڑی میں پٹرول پمپ آئے –

نازیہ بلوچ کے مطابق گڈانی کراس پر مامور پولیس اہلکاروں نے اسکے بعد آکر میرے بھائی عامر کو زبردستی اٹھا کر ان افراد کے حوالے کیا جس کے بعد سے میرا بھائی عامر لاپتہ ہے –

حب کے رہائشی نازیہ بلوچ کے مطابق پولیس اس واقعہ کے بعد ہمیں کوئی جواب نہیں دے رہا، خدشہ ہے کہ میرے بھائی کو پولیس نے خفیہ اداروں کے حوالے کیا ہے –

نازیہ بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں آکر لاپتہ بھائی کے جبری گمشدگی کے کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تنظیم کو جمع کرائی ہے –

لاپتہ عامر بلوچ کے ہمشیرہ نازیہ بلوچ کے مطابق اسکا بھائی عامر ٹی بی کا مریض ہے اسکی جبری گمشدگی و حبس بے جا میں رکھے جانے سے اسکے جان اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ نازیہ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بھائی کو منظر عام پر لاکر انصاف فراہم کیا جائے –

نازیہ بلوچ انسانی حقوق کے تنظیموں و حکومت بلوچستان سے درخواست کی ہے کہ وہ عامر بلوچ کے منظر عام پر لانے و بازیابی میں کردار ادا کریں –