جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیرانتظام جامعہ کے دو طلباء کی عدم بازیابی پر وائس چانسلر کی برطرفی کے مطالبے کیساتھ اساتذہ آفیسرز ملازمین اور طلباء کو تحفظ دینے کے لئے جامعہ بلوچستان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان و دیگر تعلیمی اداروں سے فورسز کی انخلاء کو فوری یقینی بنایا جائے –
بڑی تعداد میں مظاہرین جامعہ بلوچستان کے دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کو ہٹاکر لاپتہ طالب علموں کو منظرے عام پر لایا جائے –
یاد رہے جامعہ بلوچستان سے رواں ماہ دو طالب علموں کی جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوئی تھی جس جس کے بعد بیس روز سے زائد دن تک طلباء نے احتجاجی جامعہ بلوچستان میں تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی دھرنا دیا تھا –
طلباء جبری گمشدگی کے خلاف دھرنے کو دھرنا مظاہرین و حکومت بلوچستان میں معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا تاہم مظاہرین نے پندرہ روز میں کسی بھی پیش رفت نا ہونے کی صورت میں پھر سے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے –