مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ، ابابکی قبیلے کا سربراہ ہلاک، چھ زخمی

468

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے سنگر کراس کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ابابکی قبائل کے سربراہ سردارزادہ میر محمد خان ابابکی کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی اور لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔