کوئٹہ سے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

749

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہے۔

حکام کے مطابق تین افراد کی لاشیں کوئٹہ کے علاقے کلی نوحصار سے ریگی ناصران کے مقام سے ملی ہے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ لاشیں مسخ ہوچکی ہے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کی مسخ شدہ لاشیں تواتر کے ساتھ ملتے رہے ہیں جن میں سے کئی افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کیخلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی دو ہزار سے مسخ شدہ لاشیں ملی ہے جن میں مختلف طبقہ فکر کے افراد شامل ہیں۔