ہرنائی: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

187

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کی دو گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی نواز ولد المر اور گزین ولد شاہنواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں بلوچستان میں لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، گذشتہ دنوں فورسز نے دو نوجوانوں کو کوئٹہ میں ہاسٹل پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔