آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کردیا

129

اسٹریلیا کے بورڈ نے افغانستان کے ساتھ اس تاریخی ٹیسٹ میچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے کھیلوں پر پابندی کے اعلان کے بعد افغانستان کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آسٹریلیا افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے کھیلوں کے فروغ میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال میں محسوس کیا کہ ٹیسٹ میچ کو ملتوی کردیا جائے لہٰذا صورتحال واضح ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں افغانستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوبارٹ میں افغانستان کے ساتھ طے شدہ ٹیسٹ میچ پلان کے مطابق نہیں ہوگا۔