ایس آر اے نے حیدر آباد فوجی چهاونی گیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

702

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈهو سندهی کے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ وطن ہزاروں سالوں سے اس زمین پہ ایک الگ اور آزاد ملک رہتا آیا ہے۔ انیس سو سینتالیس کے بعد پنجاب سامراج نے ہماری زمین اور وسائل پہ پاکستان کے نام پر قبضہ کررکھا ہے.

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی نے گذشتہ رات حیدرآباد کے قاسم چوک پر پاکستانی فوج کی چھاونی کے گیٹ پر تعینات آرمی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جسکی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں اور پاکستانی فوج کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ دھرتی سے نکل جائیں
ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔