بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے تگران میں زامری کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پوسٹ بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمڈ لائن پر قابض پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ حملے میں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔