ملا گلاب کو ان کی عظیم قربانی پر “کوہسار وطن” کے خطاب دینے کا اعلان کرتے ہیں – بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیم کے اہم ساتھی ملا گلاب عرف ملا نور 17 اکتوبر 2021 کو ضلع پنجگور پروم میں قابض دشمن کے ایک حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملا گلاب 2014 سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے بلوچ وطن کی آزادی کیلئے مسلح مزاحمت میں مصروف تھے وہ کم عمری میں ہی ایک باصلاحیت اور نڈر جہد کار ثابت ہوئے جس کی بناء پر اس کو تنظیم کے فوجی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا، شہادت تک گلاب جان نے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔ گلاب جان جنگی ہنر سے سرشار ایک ماہر اور بلوچ وطن کے ایک نظریاتی فرزند تھے تنظیم ان کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں “کوہسار وطن” کے خطاب دینے کا اعلان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دشمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قبضہ کے خلاف مسلح جدوجہد میں شہادتوں سے مزاحمتی تحریک مزید تناور ہوگا، بلوچ نوجوانوں کی ایک نسل مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہورہا ہے جو پاکستانی قبضہ کے خلاف صف آرا ہیں۔
بیبگر نے کہا کہ قابض کے خلاف قربانیوں کا تسلسل آزاد وطن کی قیام تک جاری رہیگا۔