دشت اور بالگتر پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

318

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دشت اور بالگتر میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ انیس اکتوبر کو شام آٹھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت، پیروتگ میں قائم فوجی چوکی پر راکٹ حملہ کیا۔ راکٹ چوکی کے اندر جا گرا جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالگتر کے علاقے چیری گڈگی میں سرمچاروں نے انیس اکتوبر کی صبح آٹھ بجے دشمن فوج اہلکاروں کے راستے میں ایک بارودی سرنگ بچھایا۔ س کی زد میں آ کر ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز اور اسکے معاون کاروں پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔