آل کوئٹہ: فہیم فیصل خان فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز جاری

421

یوتھ فٹ بال کلب کوئٹہ کے زیراہتمام آل کوئٹہ مرحوم فہیم فیصل خان فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ رئیل ہدہ نے اپنے نام کرلیا۔

دوسرا سیمی فائنل میچ رئیل ہدہ بمقابلہ دینہ ممڈن کے درمیان کھیلا گیا جس میں رئیل ہدہ نے دیبہ ممڈن کو 3۔1 مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔

رئیل ہدہ کی جانب سے اویس خان نے 2 خوبصورت گول سکور کئے۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ الائیڈ افغان بمقابلہ ریڈ سریاب کے درمیان 20.10.2021 کھیلا جائیگا۔