گوادر: بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کا دھرنا

380

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

گوادر میں بجلی و پانی جیسے زندگی کی بنیادی سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں گوادر کے عوام آئے روز احتجاجی دھرنے دے کر بنیادی سہولیات کی مانگ کرتے رہتے ہیں –

گوادر پدی زر کے مکینوں کا میرین ڈرائیو پر دھرنا دیا، دھرنا مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنا گرلز اسکول وارڈ میں گذشتہ آٹھ دن سے بجلی ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہے –

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے متعلقہ ادارے کو کئی بار درخواست دی اس کے باوجود انتظامیہ و متعلقہ ادارہ علاقے کی بجلی بحال کرنے میں گذشتہ آٹھ روز سے ناکام ہیں –

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوادر کے کئی علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور یہاں کے مکین آئے روز احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں –

مرین ڈرائیو پر دھرنے پر موجود مظاہرین نے بجلی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔