نصیر آباد :ہانی بلوچ کی یاد میں شمع روشن کیے گئے

194

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی (گرین
بیلٹ) کی جانب سے بانک ہانی بلوچ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج بروزِ جمعہ یکم اکتوبر ٹیمپل میں شمعیں روشن کی گئی، جس میں درجنوں طلبہ و طالبات، وکلاء، سول سوسائٹی ، محنت کشوں ، کسانوں اور ترقی پسند کارکنوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے تعزیتی طور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانی بلوچ خود ایک روشن شمع کی مانند تھی، انکی جدوجہد ظلم، نابرابری، جنسی تفریق اور استحصال کے خلاف تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہانی بلوچ جیسی کئی طالبات ریاست کی جانب سے بلوچستان کو محرومیوں میں دھکیلنے اور والدین کی جانب سے بہتر مستقبل کے لئے پریشرئز کئے جانے کے سبب گھٹن کا شکار ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ سماج میں خواتین پہ مسلط دوہرے جبر کی روز اول سے مزاحمت کرتی آ رہی ہے، ہماری جدوجہد بلوچ سماج میں صنفی نابرابری کے خلاف ہے۔ حکومت کو چائیے کہ وہ بلوچستان میں مزید میڈیکل کالجز کی بنیاد رکھے بجائے اسکے بلوچ طلبہ سے تعلیم کا حق چھینے۔ تاکہ کل دوبارہ کوئی ہانی جیسی طالبہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے فکرمند ہوکر اس طرح بیماری کی حالت میں بھی احتجاجوں کا حصہ ہونے کے لئے مجبور نا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید ساتھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کو منزل مقصود تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہیں۔