بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز خضدار سٹی تھانے کے اندر قابض پاکستان کے پولیس اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، بی ایل اے کے اسپیشل آپریشنل ٹیکٹیکل اسکواڈ (STOS) کے سرمچاروں نے موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سٹی تھانے کے اندر پہنچایا.
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس فورس کو بھاری مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ تاہم حسب معمول قابض فورسز اپنے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے حملے کو دستی بم حملہ ظاہر کیا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے اس سے قبل بھی پولیس و لیویز فورس کو وارننگ جاری کرچکی ہے کہ بلوچ اکثریتی ہونے کی وجہ سے انہیں رعایت دی جاتی ہے، لیکن مذکورہ فورسز قابض کی ایماء پر جگہ جگہ چیکنگ کے نام پر اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بلوچ عوام کی تذلیل کرنے جیسے عمل کا مرتکب ہورہے ہیں اگر پولیس قابض فوج کے ایماء پر بلوچ مفادات کیخلاف متحرک رہیگی تو انکے ساتھ وہی رویہ روا رکھا جائیگا جو دشمن فوج کیخلاف رکھا جاتا ہے۔ اس حملے کو پولیس فورس ایک وارننگ سمجھ کر بلوچ قومی تحریک آزادی کیخلاف اپنی سرگرمیاں بند کردیں۔