بلوچستان کے ضلع بولان میں فورسز پر ہونے والے بم حملے میں چار اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو کی شناخت سپاہی سلیم اور ذاکر اللہ مروت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بولان کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
فورسز نے گذشتہ روز بولان کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے گنبدی اور گردنواح میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا، آج صبح فورسز کو مذکورہ علاقوں سے واپسی پر نامعلوم افراد نے سفر باش کے مقام پر بم حملے میں نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم متحرک اس علاقے میں ماضی میں فورسز پر ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتا آرہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔