تنظیمی ساتھی بابو علی مراد قلات میں شہید ہوگئے – بی ایل ٹی

506

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے 4 ستمبر کو قلات کے علاقے نیمرغ صمالو میں تنظیم کے نوجوان ساتھی بابو علی مراد ولد درمحمد ساسو لی عرف ناصر کو شہید کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید ناصر زمانہ طالبعلمی سے ہی وطن کی دفاع کیلئے جاری تحریک سے متاثر تھے اور آپ نے 2018 میں عملی طور پر طلبہ تنظیم سے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور پچھلے ایک سال سے بی ایل ٹی سے وابسہ ہوگئے۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان سرمچار بابو علی مراد کی جدوجہد نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے قوم کے تمام نوجوان طبقہ پر فرض بنتا ہے وہ ان کی پیروی کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہو۔

بی ایل ٹی ترجمان نے شہید علی مراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگت کے شہادت میں ملوث ریاستی آلہ کار کو معاف نہیں کیا جائیگا۔