بلوچ وومن فورم کا اجلاس، آرگنائزنگ باڈی تشکیل، آرگن سمُو راج چھاپنے کا فیصلہ

339

بلوچ وومن فورم کا اجلاس زیر صدارت آرگنائزر منعقد ہوا جس میں کئی ایجنڈے زیر بحث آئے اور نئے فیصلے لئے گئے۔

اجلاس میں بلوچ وومن فورم کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فورم کے کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی۔ کمزوریوں کو دور کرنے اور فورم کو مزید فعال کرنے پر زور دیا گیا ۔

فورم کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا فورم بلوچ خواتین کے ساتھ ہونے والے معاشرتی اور ریاستی ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے آواز بلند کرنے اور بلوچ سماج میں انسانی برابری کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ اس مقصد کے لئے بلوچ معاشرے میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

اجلاس میں بلوچ وومن فورم کے آرگن کو چھاپنے کا فیصلہ لیا گیا ، فورم کے آرگن کا نام سمُو راج ہوگا اور سمّو راج کی ادارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اجلاس کے آخر میں بلوچ وومن فورم کے اراکین کی مشاورت سے نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس کے تحت آرگنائزر زِین گُل بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر حنیفہ بلوچ
جبکہ آرگنائزنگ باڈی کے ممبران شہناز بلوچ، خدیجہ بلوچ، زرینہ بلوچ، زکیہ بلوچ اور شیر بانو بلوچ منتخب ہوئیں۔