دالبندین:گیس سلنڈر دھماکہ، خاتون ہلاک

172

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں گیس سلنڈر دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے۔

یہ واقعہ دالبندین کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب خاتون کھانا بنانے میں مصروف تھی کہ گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے خاتون بری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

جنہیں علاج کی غرض سے پرنس فہد بن سلطان اسپتال دالبندین میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی اکثریت خواتین کی ہوئی ہے۔

گذشتہ برس کیچ کے علاقے شاپک میں اسی نوعیت کا واقعہ ایک شادی کے تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک درجن سے زیادہ خواتین و بچے ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ اور قلات سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بلوچستان گھریلو استعمال کیلئے گیس کے دیگر ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھریلو ضروریات کے لئے ایرانی غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔