کوئٹہ: فورسز پوسٹ کے قریب دھماکہ، 3 افراد ہلاک

536

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور پوسٹ کے قریب دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سونا خان کے قریب مستونگ روڈ پر ایف سی پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا۔