جرمنی کے درالحکومت برلن میں ہفتے کے روز افغانستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوکر افغانستان میں پاکستانی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا –
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کے خلاف نعرے درج تھے –
اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط افغانستان پاکستان کو قبول نہیں ہے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے –
انہوں نے کہا کہ آج طالبان کی پشت پر پاکستان ہے اور عالمی طاقتیں خاموشی سے افغانستان میں تباہی کو دیکھ کر وہاں سے نکل رہے ہیں –
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پابندیاں عائد کرے تاکہ وہ دہشت گردوں کے پشت پناہی نہ کرسکے-
ریلی میں جرمن شہریوں کے علاوہ بلوچ سیاسی کارکنوں نے بلوچستان کا جھنڈا ہاتھوں میں اٹھا کر افغانستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کی۔