جنوبی وزیرستان: مسلح جھڑپ میں پاکستان فوج کا اہلکار اور حملہ آور ہلاک

487

جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں فورسز اہلکار اور مسلح شخص ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسلح افراد پاکستان فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی میں پاکستان فوج کا اہلکار نائیک ضیا الدین ہلاک ہوگیا۔

آئی ای پی آر کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سراردغہ میں تین سے چار افراد کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد نے کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان سرگرم ہے تاہم جھڑپ کے حوالے سے کسی گروپ نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔