طالبان کے اہم جنگی کمانڈر ملاناصر امریکی بمباری سے جابحق

250

طالبان کے اہم جنگی کمانڈر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے جابحق ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اہم جنگی کمانڈر ملاشاہ ولی المعروف ملا ناصر شورش زدہ صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جابحق ہوئیں ۔

ملا ناصر طالبان کی جانب سے دو سال قبل بنائے گئے ریڈ برگیڈ کے سربراہ تھے اور ملا ناصر کی ہی سربراہی میں طالبان نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے نوے فیصد پر قبضہ کیا ۔

افغان صحافتی زرائع نےبتایا کہ امریکی طیاروں نے موسی قلعہ میں ایک مکان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں پہ ملا ناصر کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس جاری تھا ۔

صحافتی زرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ایک اور طالبان رہنما ملا داود بھی موجود تھا جو بمباری سے جابحق ہوئیں ۔