دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے بلوچستان کے مکران ڈویژن کو بجلی فراہم کی جانے والی 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے –
بجلی معطل ہونے کے سبب مکران کے تینوں اضلاع کے تُمپ،تُربت،گوادر، گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی ،اورماڑہ ،پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو چکا ہے –
کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی, ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی ہے –
خیال رہے کہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بجلی ایران کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے –
رواں مہینے میں بھی مکران کو بجلی بدترین قلت کا سامنا رہا ہے اور عوام کی جانب سے مسلسل احتجاج کی جارہی ہے، صارفین الزام عائد کرتے ہیں کہ مکران میں بجلی کی فراہمی ایران سے نہیں بلکہ کیکسو کی طرف سے معطل کیا جاتا ہے –